وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جلال پور پیروالہ میں کشتی کے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

16

اسلام آباد۔7ستمبر  :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جلال پور پیروالہ میں کشتی کے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مزید مربوط اور موثر بنایا جائے۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کشتی الٹنے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کی کارروائیوں کو مزید تیز اور م ثر کیا جائے اور نقل مکانی کرنے والے افراد کی بروقت اور بھرپور امداد کو یقینی بنایا جائے۔ ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ روابط و تعاون کو مزید مربوط اور موثر بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلسل موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے۔ پاکستان کا ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچا کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر م ثر حکمت عملی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں جامع منصوبہ بندی تشکیل دے رہے ہیں۔ پیشگی اطلاعات، مضبوط و پائیدار انفراسٹرکچر اور ریسکیو و امداد کا نظام مزید مربوط و موثر کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.