وزیراعظم شہباز شریف کی پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لئے خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت
لاہور۔7ستمبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لئے خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- ملاقات میں ملک میں توانائی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں اور اصلاحات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لئے خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں پارٹی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی
Comments are closed.