صدرِ پاکستان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
اسلام آباد، 7 ستمبر 2025:
صدرِ پاکستان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ یہ بل قومی اسمبلی نے 12 اگست 2025 کو پانچ پرائیویٹ ممبرز بلز کے ساتھ منظور کیا تھا۔
اس ترمیمی بل کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کے ڈھانچے اور گورننس کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ ادارے کی تنظیم نو اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کے لیے یہ بل ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جو صحت کے نظام کی مضبوطی اور قومی صحت کے معیار کو بلند کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
Comments are closed.