گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ڈیرہ اسماعیل خان دورہ، سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا معائنہ

20

(عسکر رپورٹ )
ڈی آئی خان، 7 ستمبر

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا اور مضافاتی علاقہ کوکار میں انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے زیر انتظام قائم فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران گورنر کو کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جن میں مفت چیک اپ، ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ شامل ہیں۔

گورنر نے ہلال احمر خیبرپختونخوا کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ دیہی علاقوں، بشمول پارکچی میں بھی فری میڈیکل کیمپ لگائے تاکہ متاثرین کو ہر ممکن طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی جا سکیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیلاب کے بعد ڈینگی سمیت دیگر بیماریاں ایک بڑا چیلنج بن گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی دوبارہ آباد کاری اور بحالی کے لیے ہلال احمر کو بھرپور خدمات انجام دینی ہوں گی۔ گورنر نے واضح کیا کہ سیلاب متاثرین اس وقت حکومت کی پوری توجہ کے مرکز میں ہیں۔

Comments are closed.