ضلع ٹھٹہ: جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ریلیاں و جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر
- (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ ):
ٹھٹہ، 6 ستمبر 2025:
ضلعی پولیس ٹھٹہ نے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں و جلوسوں کے سلسلے میں فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے۔
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات پر، ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تاکہ جلوس اور ریلیاں بلا کسی خلل کے اختتام پذیر ہوں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام علماء و ذاکرین کو جشن کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور شرکاء نے پولیس کی موثر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی اور ضلع پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے ضلع بھر میں جشن کے دوران پولیس افسران و جوانوں کی محنت اور بہترین کارکردگی کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments are closed.