12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر اسلام آباد  پولیس کے سیکورٹی انتظامات،

19

12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر اسلام آباد  پولیس کے سیکورٹی انتظامات،

جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 3000 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،

ٹریفک کے موثر انتظامات کے لیے 400 سے زائد افسران فرائض سرانجام دینگے،

شرکاء صرف مختص انٹری پوائنٹس سے ہی جلوس میں داخل ہو سکیں گے،ڈی آئی جی اسلام آباد

جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے،ڈی آئی جی اسلام آباد

سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی،محمد جواد طارق

جلوس کے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی،ڈی آئی جی اسلام آباد

جلوس کی سیکورٹی کیلئے چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے،ڈی آئی جی اسلام آباد

جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا،محمد جواد ظارق

تھانوں کی موبائلز،پولیس کمانڈوز کی خصوصی ٹیمیں،ڈولفن سکواڈ اپنے اپنے علاقوں میں جلوسوں کی سیکورٹی اور گشت کے فرائض سرانجام دیں گی،ڈی آئی جی اسلام آباد

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق

Comments are closed.