قلات میں محکمہ صحت کے انٹرویوز ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان

16

قلات، 5 ستمبر (خبرنامہ ): ضلعی صحت آفس قلات کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں 8 ستمبر کو ہونے والی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے باعث 8 ستمبر بروز پیر کو ضلعی ناظم صحت آفس قلات میں طے شدہ مختلف کیٹگریز کے انٹرویوز ایک دن کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق، 9 ستمبر کو انٹرویوز حسبِ سابق شیڈول کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک دفترِ ضلعی ناظم صحت قلات میں منعقد ہوں گے۔ مزید کہا گیا ہے کہ 8 ستمبر کو ملتوی ہونے والی کیٹگریز کے انٹرویوز اب 13 ستمبر بروز ہفتہ کو لیے جائیں گے۔

ان کیٹگریز میں اسٹیٹیشن اسسٹنٹ، ڈیٹا انٹری آپریٹر، فیمیل میڈیکل ٹیکنیشن، لیڈی ہیلتھ وزٹر، لیب ٹیکنیشن اور لیب اسسٹنٹ شامل ہیں۔

Comments are closed.