صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے
کوئٹہ، 6 ستمبر: صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جو دشمن کے عزائم کے مقابلے میں قوم اور افواجِ پاکستان کی لازوال جرات، قربانی اور اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں قوم نے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ یہی جذبہ آج بھی ہمارے حوصلے کو بلند کرتا ہے اور ہمیں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد دلاتا ہے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بھی ملکی سلامتی اور دفاع میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ہماری نئی نسل کا فرض ہے کہ وہ شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تعلیم، محنت اور اتحاد کو اپنا ہتھیار بنائے تاکہ پاکستان ایک مضبوط اور خوشحال ملک بن سکے۔صوبائی وزیر نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہماری پہچان اور ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، اور پوری قوم اس عہد کا اعادہ کرتی ہے کہ ملک کے دفاع اور بقا کے لئے ہمیشہ افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
Comments are closed.