صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے عید میلادالنبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش

21

کوئٹہ 5ستمبر: صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے عید میلادالنبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت انسانیت کے لئے سب سے بڑی نعمت ہے۔ آپ ﷺ کی تعلیمات امن، اخوت، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنانا ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم معاشرتی برائیوں کے خاتمے، امن و محبت کے فروغ اور اخوت و یکجہتی کے قیام کے لئے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنائیں۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے مزید کہا کہ میلادالنبی ﷺ کا دن ہمیں اپنی زندگیوں کو اسوہ? حسنہ کے مطابق ڈھالنے کا پیغام دیتا ہے۔ یہی واحد راستہ ہے جس سے ہم دنیاوی مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں اور ایک پرامن و خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید میلادالنبی ﷺ کی تقریبات سادگی اور عقیدت کے ساتھ منائیں اور اپنے اردگرد ضرورت مند افراد کو بھی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ اس دن کی اصل روح کو اجاگر کیا جا سکے۔

Comments are closed.