ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد
کچھی4ستمبر۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد امن وامان کے قیام اور ترقیاتی عمل پر غور واضح رہے کہ آج ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (ڈی سی سی) کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل عمران خان ونگ کمانڈر زبیر خان، ایس ایس پی کچھی سمیت تمام متعلقہ کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے موثر اور سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انہوں نے ہدایت دی کہ تمام منصوبے معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے شفافیت، کارکردگی اور محکموں کے باہمی تعاون پر زور دیا تاکہ نہ صرف امن وامان کو برقرار رکھا جا سکے بلکہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کام بروقت اور موثر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔
Comments are closed.