وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈی جی۔ جی بی ڈی ایم اے اور کمشنر دیامر کو داریل میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشن شروع کرنے کے احکامات دیئے ہیں
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈی جی۔ جی بی ڈی ایم اے اور کمشنر دیامر کو داریل میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشن شروع کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ داریل سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ سیلاب سے جن کے گھر متاثر ہوئے ہیں ان میں ٹینٹ اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے متاثرین کی مدد اور بحالی کے کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.