کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے ممکنہ سیلابی صورتحال اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کے آفیسران نے چیف انجینئر کینالز ناصر مجید کی قیادت میں ملاقات کی
نصیرآباد۔۔۔۔۔کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے ممکنہ سیلابی صورتحال اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے محکمہ آبپاشی کے آفیسران نے چیف انجینئر کینالز ناصر مجید کی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر سپرنٹنڈننگ انجینیئر ایریگیشن سرکل غلام سرور بنگلزئی ایگزیکٹو انجینیئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی ایگزیکٹو انجینئر کیرتھرکینال غلام مصطفیٰ چانڈیو ایگزیکٹو انجینیئر ایریگیشن ڈرینیج سسٹم گل حسن کھوسہ ایگزیکٹو انجینئر کچھی کینال غلام محمد بادینی پروجیکٹ ڈائریکٹر پٹ فیڈر کینال عتیق الرحمن سب ڈویژنل آفیسران امان اللہ گاجانی عابد علی کھوسہ فرخ شہزاد اور رسول بخش پندرانی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے اس موقع پر چیف انجینئر کینالز ناصر مجید نے پنجاب اور سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کی کینالز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈویژنل انتظامیہ بھی مفاد عامہ کے لیے اقدامات کر رہی ہے تمام اضلاع میں مشینری آب کلانی میٹریل سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیلابی گزرگاہوں کی بھی صفائی کروائی گئی ہے تاکہ سیلابی ریلوں کو رکاوٹ نہ آئے تمام اضلاع میں متاثرین کے لیے محفوظ مقامات کی بھی نشاہدہی کی گئی ہے جبکہ ایریگیشن حکام سندھ ایریگیشن حکام سے قریبی روابط میں رہیں تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھ کر فوری اقدامات کیے جائیں۔
Comments are closed.