ملک بھر میں سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کی زیر صدارت آفیسران اور مختلف فلاحی ادارے کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا

20

نصیرآباد ۔۔۔۔۔۔۔ملک بھر میں سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کی زیر صدارت آفیسران اور مختلف فلاحی ادارے کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان ڈپٹی کمشنر استامحمد رزاق خان خجک ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین لیفٹننٹ کرنل رضوان طیب چیف انجینئر کینالز ناصر مجید سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن غلام سرور بنگلزئی چیف آفیسرز پبلک ہیلتھ انجینئرنگ۔ صحت روڈز کے افیسران شریک تھےاجلاس کے موقع پر چیف انجینیئر کینالز ناصر مجید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سے دریائے سندھ میں آنے والے سیلاب کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے محکمہ ایریگیشن سال 2010 کے سیلاب کے نقصانات کو مدنظر رکھ کر کام کر رہی ہے اس سلسلے میں 14 مقامات پر پوائنٹس بنائے گئے ہیں اس حوالے سے ہمیں مزید مشینری کی ضرورت ہے اجلاس میں محکمہ صحت محکمہ مواصلات و تعمیرات پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت دیگر نے ہنگامی صورتحال کے حوالے سے قبل ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان اور کمشنر نصیر آباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ حکومت ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے سیلابی صورتحال کے حوالے سے تمام افسران اپنا مثبت کردار ادا کریں گے لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن محکموں کی جانب سے شکایات سامنے آئیں تو متعلقہ افیسران ذمہ دار ہونگے انہوں نے کہا کہ تمام آرگنائزیشن سیلابی صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے کام کریں گے ایمرجنسی کی صورت میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جس میں سانپ ملیریا ڈائریا سمیت دیگر امراض کی ادویات فراہم کی جائیں تاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہیں پی ڈی ایم اے کو ہدایت دی گئی ہے کہ مشکل حالات سے قبل تمام اقدامات کیے جائیں۔آج کے اجلاس کا مقصد بھی یہی ہے کہ تمام امور کا جائزہ لیا جائے تاکہ بروقت اقدامات کیے جائیں۔

Comments are closed.