اہم خبریںپاکستان

کراچی میں امن و امان کی خراب صورت حال کے دوران منشیات کا کاروبار بڑھا،صدر عارف علوی

کراچی (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورت حال کے دوران منشیات کا کاروبار بڑھا ۔منشیات کا استعمال صرف افراد کو ہی نہیں خاندان کو بھی تباہ کردیتا ہے ۔منشیات سے بچنے کیلئے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ منشیات پر قابو پانے کیلئے اس کی سپلائی کو روکنا ضروری ہے۔امریکا انسداد منشیات مہم پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔منشیات کا استعمال صرف افراد کو ہی نہیں خاندان کو بھی تباہ کر دیتا ہے۔انہوںنے کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے دوران کراچی میں منشیات کا کاروبار بڑھا۔انسداد منشیات کیلئے ہر سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی اور اس سے بچنے کے لیے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہوگا۔منشیات کی نئی اقسام نوجوان نسل کو تیزی سے اپنا شکنجے میں جکڑ رہی ہیں۔والدین کو اپنے بچوں پر خصوصی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ جو معاشرے اپنی اخلاقی اقدار کی بنیاد پیسے پر رکھتے ہیں وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔پاکستان اقوام کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے بالکل تیار ہے۔قائداعظم کا کمال تھا کہ انہوں نے نظریے کی بنیاد پر قوم کو اکٹھا کیا،صدر مملکت نے کہا کہ علما کرام معاشرے کی سماجی معاملات پر بھی رہنمائی کریں۔سماجی امور میں اداروں کے ساتھ مساجد کا بھی کردار ہونا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button