
لسبیلہ ( این این آئی ) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما وسابق چیئر مین بیلہ محمد انور رونجھو نے ہفتہ کے روز بلدیہ ریسٹ ہائوس حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستا ن عوامی پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں پارٹی سربراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں متحد ہے میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما ہیں ان کے تحفظات ہوسکتے ہیں مگر ان کے بیان کو لیکر پارٹی میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ایک مثالی حکومت ہے جس نے نہ صرف کرپشن کے دروازے بند کئے ہیں بلکہ صوبے کو ایک بہتر ین گڈ گورنس دی ہے نواب جام کمال خان عالیانی کی ایماندار ی اور قابلیت اور ژون کی پورا ملک مثالیں دیتا ہے باپ پارٹی اور اسکے اتحادی صوبے کی اچھے انداز میں خدمت کررہے ہیں پسند اور ناپسند تو ہوسکتی ہے لیکن ایمانداری اور قابلیت پر نواب جام کمال خان عالیانی پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما صوبائی وزیر بلدیات سردارمحمد صالح بھوتانی کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزازمیں دیا جانے والا عشائیہ ہماری رسم ورواج کا حصہ ہے سردارمحمدصالح بھوتانی بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنمائوں میں سے ہیں ان کی جانب سے دی جانے والی عشائیہ سے پارٹی اختلافات کا کوئی تعلق نہیں ہے اراکین صوبائی اسمبلی کو دعوت دینا انکو عزت دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواب جام کما ل خان عالیانی کی حکومت نے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں صوبائی حکومت کے زیر اثر محکموں کو ایک ہی سمت دی ہے جس سے نہ صرف کرپشن رکی ہے بلکی صوبے میں ان محکموں کی کارکردگی میں بڑے پیمانے پراچھائیاں نظر آنے لگی ہیں بلوچستان ملک کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور پھیلی ہوئی آبادی ہے اس صوبے کے یقینا بہت گھمبیر مسائل ہیں جن کو حل کرنے میں نواب جام کمال خان عالیانی نے اپنی قا بلیت اور ایمانداری سے حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں اور کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ موسم تبدیل ہونے سے حکومتیں تبدیل نہیں ہوتیں اور صوبائی حکومت میں نہ توکوئی اختلاف ہے اور نہ ہی حکومت کمزور ہے نواب جام کمال خان عالیانی کی حکومت پانچ سال پورا کرے گی اور پانچ سال کے بعد بلوچستان کے حالات بہت بہتر نظر آنے لگیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی اور ان کے اتحادی دن رات حکومتی کارکردگی کو بہتر کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں اور شفاف طریقے سے صوبائی بجٹ عوام پر خرچ ہوتا نظر آرہا ہے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے کہ دستیااب وسائل شفاف طریقے سے عوام الناس پر خرچ کیا جارہا ہے اور صوبے کو ایک اچھے انداز میں تعلیم ، صحت روڈز اور شہروں کو خوبصورت دیگر سہولیات دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام بڑے چھوٹے شہروں کیلئے ماسٹر پلان اور کوئٹہ سٹی کو ایک خوبصورت سٹی بنانے کیلئے اربوں روپے کے پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں اور صوبائی PSDPکو تیز رفتار ی اور شفاف طریقے سے پائیہ تکمیل کی طرف گامزن ہے وفاق میں بلوچستان کے مسائل بہتر انداز میں پیش کیا جارہا ہے اور وفاق بڑے پیمانے پر وفاقی PSDPسے بلوچستان میں مختلف پروجیکٹ کیلئے خطیرہ رقم دی گئی ہے جس کا تمام تر سہرا وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کو حکومت میں شامل ان کے اتحادی پارٹیوں کو جاتا ہے الزامات لگانے سے حقا ئق مسغ نہیں کئے جاسکتے نواب جام کمال خان عالیانی پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگایا جاسکتا وہ اپنیا منصب کا وقت اسلام آباد کو دینے کے بجائے صوبے کے مسائل حل کرررہے ہیں جوکہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے جمہوریت میں جائز تنقید تو ہوتی ہے لیکن حقا ئق کو ماننا پڑیگا ،انہوں نے کہا کہ جام خاندان جب بھی اقتدار میں آیا ہے تو کبھی بھی اپنے بڑ ے سے بڑے سیاسی حریفوں کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی آج بھی نہ صرف حکومتی پارٹیوں بلکہ اپوزیشن کے ممبران کو بھی یکساں بنیادوں پر ترقیاتی بجٹ اور دیگر سہولیات دی جارہی ہے اور اعلیٰ ضرفی کی اعلیٰ مثال ہے آج بھی باپ پارٹی کے سیاسی حریفوں اور مخالفیں کے خلاف کسی قسم کی بھی انتقامی کاروائی نہیں ہورہی تو پھر کوئی شخص اگر الزام لگائے تو کس بنیاد پر لگاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں ہمارے ایک اعلیٰ سرکاری آفیسر سمیت سینکڑوں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں ایرانی تیل کی وجہ سے گاڑیوں میں آتشزدگی پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے ایرانی تیل کی ترسیل پر پابند ی عائد کی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستا ن میں سینکڑوں لوگوں کا روزگار ایرانی تیل سے وابستہ ہے اس مسئلہ پر ذمہ داران بہتر حل نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں یونیورسٹیوں ،کالجوں ،اسکولوں اور اسپتا ل میں جدید سہولیات دینے کیلئے ہرممکن کوشش جاری ہے اور دی بھی جارہی ہے زراعت ،لائیو اسٹاک کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہے جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں1122جسے سینٹر ز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جام کمال خان عالیانی کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی تو بلوچستان کی عوام انشاء اللہ انقلابی تبدیلیوں کا دیگر صوبوں کو مثالیں دیں گے ۔



