اہم خبریںپاکستان

جیالوں کا تاریخ ساز جلسہ دیکھ کر فردوس عاشق اعوان پریشان ہوگئی ہیں‘ حسن مرتضیٰ

لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں جیالوں کا تاریخ ساز جلسہ دیکھ کر فردوس عاشق اعوان پریشان ہوگئی ہیں، فواد چوہدری بھی اپنی نوکری پکی کرنے کے چکر میں اپوزیشن کو ہدف بناتے رہے لیکن پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی، پیپلز پارٹی کا راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ انتہائی کامیاب رہا ، اس جلسہ سے حکومت کے ایوان میںلرزہ طاری ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے، حکومت پیپلزپارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ، بے نظیر کے برسی کے موقع پر تاریخ ساز جلسہ سے ان کے مداحوں کاحوصلہ بڑھا ہے، بلاول بھٹو زرداری میں کی قیادت میں پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش ہورہی ہے ، پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جارہا ہے لیکن پیپلزپارٹی جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ، جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button