
مانچسٹر (این این آئی) انگلش پریمیر لیگ میں لیورپول نے لیسٹر سٹی کو 4-0 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔انگلش پریمیر لیگ میں لیورپول کی فتوحات کا سلسلہ تیز ہوگیا ، لیورپول نے لیسٹرسٹی کو یکطرفہ مقابلے میں 4-0 سے زیر کردیا۔فرمینو نے 2، ملنر اور ا?رنلڈ نے 1-1 گول اسکور کیے۔لیورپول 52 پوائنٹس کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگیا۔




