شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس29 رمضان المبارک 1446ہجری اتوار کو شام 6 بجے ہوگا

0 8

:شوال 1446ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس29 رمضان المبارک 1446ہجری اتوار کو شام 6 بجے ہوگا۔ یہ اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی چھت پر ہوگا جسکی صدارت مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔

اس کے علاوہ زونل و ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں اور زونل ہیڈ کوارٹرز میں بیک وقت منعقد ہوں گے ۔ چاند کی روئیت سے متعلق حتمی فیصلہ اور اعلان مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.