دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد کا رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ،کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے
:دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے پورٹ رشید پر پاکستانی کمپنی وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے زیر اہتمام رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ کیا جہاں رمضان کے آغاز سے 300 سے زائد افراد کو روزانہ افطاری فراہم کی جارہی ہےجو مقدس مہینے کے دوران کمیونٹی کی خدمت اور یکجہتی کے جذ بہ کو فروغ دیتا ہے۔
قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قونصل جنرل نےکمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں اور قونصلیٹ کے افسران کے ہمراہ لوگوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے اور ان کے ساتھ اجتماعی دعا میں شامل ہوئے۔