ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز مکمل کر لئے
:بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 299 میچز میں 287 اننگز کھیل کر عبور کیا۔ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے 350 اور سابق سری لنکن کپتان کمار سنگا کارا نے 378 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ساتھ کیریئر کے 14 ہزار رنز مکمل کیے ۔ وہ14ہزار رنز مکمل کرنے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔