سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق خان اچکزئی کا سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان کے انتقال پر اظہار افسوس

0 5

سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبد الخالق خان اچکزئی نے سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ مرحوم ایک ایماندار، دیانت دار اور عوام دوست سیاستدان تھے، جنہوں نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ مرحوم کابلوچستان کی ترقی میں نمایاں کردار رہا، وہ ہمیشہ تعلیمی بہتری کے لیے کوشاں رہے۔سپیکر نے کہا کہ طاہر محمود خان کی وفات سے بلوچستان ایک مخلص اور محنتی رہنما سے محروم ہوگیاہے۔دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.