اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شعبان میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button