بنگلہ دیش کے سابق ایم پی اے کی نیویارک میں 320 کروڑ ٹکے کی لگژر ی جائیدادوں کا انکشاف

0 8

:بنگلہ دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) نے سابق ایم پی اے عبدالسبحان میاں کے خلاف معلوم ذرائع سے زیادہ دولت جمع کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے، جس میں نیویارک میں 320 کروڑ ٹکے مالیت کی لگژری جائیدادیں بھی شامل ہیں ۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، مداری پور-3 کے سابق ایم پی کے پاس مبینہ طور پر کوئینز، نیویارک میں نو اپارٹمنٹس اور مکانات ہیں، جن کی قیمت تقریباً 320 کروڑ ٹکے ہے ۔

جبکہ ان کے دیگر غیر منقولہ اثاثوں کی مجموعی مالیت 693.76 کروڑٹکے ہے۔رپورٹ کے مطابق وہ اپنے معلوم اور قانونی ذرائع آمدن سے صرف 14.4 کروڑ ٹکے کے اثاثے بنا سکتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق عبدالسبحان کے 51 بینک اکائونٹس کے ذریعے 976.32 کروڑ ٹکے کے مشتبہ لین دین کا انکشاف گھی ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.