رمضان میں بڑی خوشخبری! عوام کے لیے سستی اشیاء کا اعلان

0 5

رمضان میں بڑی خوشخبری! عوام کے لیے سستی اشیاء کا اعلان

شوگر ملزایسوسی ایشن نے رمضان المبارک میں عوام کوسستی چینی فراہم کرنے کااعلان کردیا۔ سیل پوائنٹس کے ذریعے 130 روپے فی کلومیں چینی دستیاب کرائی جائے گی، چینی کی قیمتیں بنیادی طور پر طلب اور رسد کی مارکیٹ قوتوں سے کنٹرول ہوتی ہیں۔

 

شوگر ملزایسوسی ایشن نے کہاہے کہ سٹہ باز مالی فائدے کے لئے افواہوں سے مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں،حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ شوگر انڈسٹری لاگت میں مسلسل اضافے کے باوجود اس وقت دنیا کی سب سے سستی چینی بنا رہی ہے،

 

موجودہ کرشنگ سیزن میں گنے کی قیمتچھ سو روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔تفصیلات جاری شوگرملز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ شوگر انڈسٹری کو بچانے کیلئے اسے مکمل ڈی ریگولیٹ کرے، چینی کے گھریلو صارفین اور تجارتی و صنعتی صارفین کیلئے علیحدہ طریقہ کار وضع ہوناچاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.