سول ہسپتال میں امراض قلب کے شعبے میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے ذریعے طبی سہولیات بحال کردی گئی ہے،ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ

0 6

میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہاہے کہ سول ہسپتال میں امراض قلب کے شعبے میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے ذریعے طبی سہولیات بحال کردی گئی ہے،پہلے دن امراض قلب کے7پروسیجرز اور 5انجیوپلاسٹیز کی گئیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہاکہ سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈیڑھ سال بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے ویژن کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں امراض قلب میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے ذریعے طبی خدمات بحال کردی ہے ،14اپریل کو پہلے دن ہی ہیلتھ کارڈ پر امراض قلب کے شعبے میں 7کارڈیک پروسیجرز اور 5انجیوپلاسٹیز کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سول ہسپتال کوٹہ میں اینجیو گرافی ، اینجیوپلاسٹی اور مختلف امراض قلب کا علاج مفت میسر ہوگا۔ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر احمد ولی کی انتھک کوششوں اور ہیلتھ کارڈ سول ہسپتال کوئٹہ کی ٹیم کا شکرگزار ہوں جنہوں نے دن رات محنت کرکے ہیلتھ کارڈ پروگرام کی دوبارہ شروعات کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ سرجری ، شعبہ میڈیسن اور دیگر شعبہ جات میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت مریضوں کا مفت علاج و معالجہ شروع کر دیا جائے گا۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے ویژن مطابق غریب مریضوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.