تھائی لینڈ ،بنکاک میں زیر تعمیر ایکسپریس وے پل کا کنکریٹ بیم گرنے سے 5افراد ہلاک، 24 زخمی
:تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں زیر تعمیر ایکسپریس وے پل کا کنکریٹ بیم گرنے سے 5افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ راما II روڈ کے قریب مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر 48 منٹ کے قریب پیش آیا، جب کارکن شہتیر پر سیمنٹ ڈال رہے تھے۔
جس سے 5 افراد ہلاک ،24 زخمی اور 2 لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔