وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں 15 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 2 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 15 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی تحسین کی اور خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف سمیت 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف اور دیگر شہداء نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف، نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم شہداء کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر کامیاب آپریشنز کرکے 15 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، 15 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے،خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل تعریف ہیں،پوری قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔