ایئر عربیہ کو 2024 میں 1.6 ارب درہم کا قبل از ٹیکسرریکارڈ منافع حاصل
:متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایئر عربیہ نے گزشتہ سال ، 1.6 ارب درہم کا قبل از ٹیکس ریکارڈ منافع حاصل کیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ایئر عربیہ نے سال 2024 کے لیے اپنی مالیاتی اور عملیاتی کارکردگی کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
ایئرلائن نے 1.6 ارب درہم کا ریکارڈ قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا، جو 2023 میں 1.5 ارب درہم کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ سالانہ مجموعی آمدنی 6.63 ارب درہم سے تجاوز کر گئی، جو 2023 میں 6 ارب درہم کے مقابلے میں 11 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔سال 2024 میں، ایئر عربیہ نے اپنی توسیعی حکمت عملی اور عملیاتی کارکردگی کو مزید مستحکم کیا، چھ مراکز میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دی اور 31 نئی پروازوں کا اضافہ کیا۔ اس توسیع کی بدولت آپریٹنگ صلاحیت میں 13 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ کل مسافروں کی تعداد 12 فیصد بڑھ کر 18.8 ملین تک پہنچ گئی۔
ایئرلائن نے اپنی نشستوں کے بھرنے کی اوسط شرح (سیٹ لوڈ فیکٹر) میں بھی 2 فیصد کا اضافہ کیا، جو 82 فیصد تک پہنچ گئی، جو اس کی کم لاگت والی خدمات کی مسلسل طلب کو ظاہر کرتی ہے۔ایئر عربیہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 25 فیصد منافع تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے، جو فی حصص 25 فلس کے برابر ہے۔ یہ تجویز حالیہ بورڈ اجلاس میں پیش کی گئی اور اسے سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم ) میں شیئر ہولڈرز کی منظوری کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔