صدر مملکت آصف علی زرداری کاجنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
:صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں صدر مملکت نے کارروائی کے دوران 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کارروائیاں کررہی ہیں۔صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔