ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد سے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی ملاقات

0 7

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد سے انکے دفتر میں ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مولانا ہدایت الرحمن کو کوئٹہ میں جاری رمضان سستا بازار ضلعی انتظامیہ کے جانب سے روزانہ کے بنیاد پر پرائس کنٹرول کاروائیوں اور رمضان المبارک میں کھلی کچہری کے انعقاد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اسکے ساتھ کوئٹہ کے ریوینیو مسائل اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے انکی فوری حل کے بارے میں بھی مولانا ہدایت الرحمن کو بریفنگ دی اور ساتھ ساتھ کوئٹہ میں انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشنز کوئٹہ کے صفائی سھترائی اور کوئٹہ کے ٹریفک مسائل اور انکی حل کے بارے میں بریفنگ دی۔

مولانا ہدایت الرحمن نے ضلعی انتظامیہ کے کاوشوں کو سراہتے ہوے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ ترجیعی بنیادوں پر عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ جس کی داد دیتے ہیں ۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت بلوچستان اور تمام ممبران اسمبلی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ جہاں بھی مسائل ہوں گے جماعت اسلامی اور انکے ممبران ہر فورم پر بھرپور ساتھ دیگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.