سکیورٹی فورسز نے جنڈولہ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا ، 10 دہشتگرد ہلاک

0 6

:سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی سرحد پر جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 13 مارچ 2025 کو، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی۔

یہ واقعہ جنوبی وزیرستان اور ٹانک اضلاع کی سرحدی حدود میں واقع علاقے جنڈولہ میں پیش آیا۔فوجی جوانوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خوارج کی چوکی میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے نتیجے میں حملہ آوروں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرا دی۔

سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے دلیری سے لڑتے ہوئے حملہ آوروں کو موثر جواب دیا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام دس خوارج، جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا، چوکی کی بیرونی دیوار کے باہر ہی جہنم واصل کر دیئے گئے۔علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.