گورنر بلوچستان سے گورنر سندھ کا ٹیلیفونک رابطہ

0 6

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیااور ڈھاڈر کے قریب جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے بارے تبادلہ خیال کیا۔

کامران خان ٹیسوری نے اس المناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ریلوے کے مسافروں اور ان کے اہل خانہ سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس حملے کوافسوسناک واقعہ قرار دیا،دونوں رہنمائوں نے شہداکی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.