ٰامیرجماعت اسلامی نے بلوچستان پر جامع قومی پالیسی تشکیل دینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بلوچستان پر جامع قومی پالیسی تشکیل دینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی کے سربراہ نائب امیر لیاقت بلوچ ہوں گے جب کہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالحق ہاشمی، امیر جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمن بلوچ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
کمیٹی بلوچستان کی صورتحال اور مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی اور تجاویز کی روشنی میں جامع پالیسی بھی مرتب کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمن کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں لائحہ عمل دیں گے۔امیر جماعت نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعات افسوس ناک ہیں، صوبہ کے حالات پرپوری قوم میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی موجودہ حالات میں آگے بڑھ کر کردار ادا کرے گی، بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو دورکرنا ہوگا، صوبہ کے وسائل پر سب سے پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے۔
Rug Checker
Rug Pull Checker
Crypto Rug Checker
Crypto Rug Pull
Crypto Rug
Rug Pull Detector
Rug Pull Bot
Coin Rug Pull
Rug Pull Crypto Checker