سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز کاسابق وفاقی وزیر قانون خالد انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز نے سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام جاری اپنے تعزیتی پیغام میں سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال انکے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔
غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔