پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے غیر قانونی انتخابات کو مسترد کردیا

0 8

:پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) کے یکم فروری 2025 کو اولمپک ہائوس لاہور میں منعقدہ انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، ان انتخابات کی قیادت حافظ عمران بٹ نے کی تھی۔ یہ انتخابات پی ایس بی کی جانب سے ڈوپنگ کے الزامات پر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی معطلی کے باوجود کروائے گئے۔پی ایس بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ انتخابات اس وقت غیر قانونی قرار پاتے ہیں کیونکہ انہیں پی ایس بی کی جانب سے مقررہ الیکشن کمیشن کی عدم موجودگی میں منعقد کیا گیا، جو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے (Writ Petition No. 2524/2022) کی صریح خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے واضح ہدایات جاری کی تھیں کہ پی ایس بی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اعلان کے بغیر کوئی انتخابات منعقد نہ کیے جائیں۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پی ایس بی کی درخواست پر سرکاری اداروں نے ان انتخابات میں شرکت نہیں کی۔ چونکہ سرکاری ادارے ملک کے زیادہ تر ویٹ لفٹرز کو ملازمت فراہم کرتے ہیں، ان کی عدم شرکت نے ان انتخابات کو مزید غیر قانونی بنا دیا ہے۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے تمام سرکاری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حافظ عمران بٹ کے زیر قیادت اس غیر قانونی گروپ کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کریں جو پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی نمائندگی کا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔

اگر کسی سرکاری ملازم کو اس گروپ کی سرگرمیوں یا انتخابات میں شامل پایا گیا تو متعلقہ ادارہ اس کے خلاف اپنے قواعد و ضوابط کے تحت تادیبی کارروائی کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.