پاکستان اسٹارٹ اپس کو خطے میں نمایاں مقام دلانے کیلئے پرعزم ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

0 7

:وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سٹارٹ اپس کو خطے میں نمایاں مقام دلانے کے لیے پرعزم ہے،پاکستانی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے سعودی تعاون اہم ہے۔بدھ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیپ 2025کے موقع پر وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے سڈایا کے نائب گورنر اسام الوقیت سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان AI اور ڈیجیٹل تعاون کو فروغ دینے پر گفتگوکی گئی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مصنوعی ذہانت کوریڈورز کے قیام پر غور کیا گیا۔پاکستانی مصنوعی ذہانت اسٹارٹ اپس کے لیے کم لاگت مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جدت اور ترقی کے لیے بروئے کار لائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرامز پر گفتگوکی گئی اور پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے سعودی مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

علاوہ ازیں منشآت کے نائب گورنر سے وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے ملاقات کی اور پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے سعودی فنڈنگ پروگرامز سے استفادے پر گفتگوکی۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اسٹارٹ اپس کو خطے میں نمایاں مقام دلانے کے لیے پرعزم ہے۔دریں اثنا آر ڈی آئی اے کے گورنر ڈاکٹر محمد العتیبی سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔

وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے ڈاماک کے چیئرمین حسین سجوانی سے بھی ملاقات کی۔وزیر شزا فاطمہ نے کہا کہ سرحد پار ٹیکنالوجی کی شراکت داری سے اقتصادی ترقی ممکن ہوگی۔ملاقات میں پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے سعودی عرب میں وینچر کیپیٹل سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ آراء ڈی منصوبوں کے فروغ پر زوردیا کیا۔ شزہ فاطمہ نےکہاکہ پاکستانی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے سعودی تعاون اہم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.