دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، 4 دہشت گرد ہلاک

0 8

*دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، 4 دہشت گرد ہلاک*

بلوچستان کے علاقے بولان پاس میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو حملے کا نشانہ بنایا جس میں تین کمسن بچے شہید ہو گئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بازیاب کروانے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، جس میں اب تک 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں جبکہ دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے تین کمسن بچے شہید ہو گئے ہیں ۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے اور دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔ فورسز کی جانب سے یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرانے کے لیے بھرپور کارروائی جاری ہے۔

جعفر ایکسپریس پرنامعلوم مسلح افراد کی جانب سےفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ٹرین میں موجودمسافر بھی زخمی ہوئے، جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، جعفرایکسپریس کی 9 بوگیوں میں 450 کے قریب مسافر سوار ہیں، مسافروں اور عملے سے کوئی رابطہ نہیں ہوپا رہا، ٹرین صبح نو بجے روانہ ہوئی تھی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند کا کہنا ہےکہ سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے، ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں، پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں، محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.