ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

0 68

راولپنڈی: ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔ ملتان سلطانز نے 8 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے ہیں۔

راولپنڈی میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 58، ٹام کوہلر کیڈمور 38، محمد حارث 35، حسیب اللہ خان 7 اور روومن پاول 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عظمت اللہ عمرزئی 16 اور وہاب ریاض 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 4 جبکہ انور علی اور اسامہ میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.