دشت کنڈ میسوری روڈ پر بدترین ٹریفک جام، سینکڑوں گاڈیاں اور ہزاروں مسافر ٹریفک جام میں پھنس گئےہیں، مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں، ضلعی انتظامیہ منظر عام سے غائب
دشت کنڈ میسوری روڈ پر بدترین ٹریفک جام، سینکڑوں گاڈیاں اور ہزاروں مسافر ٹریفک جام میں پھنس گئےہیں، مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں، ضلعی انتظامیہ منظر عام سے غائب
تفصیلات کے مطابق لکپاس ٹنل کی بندش کے باعث کوئٹہ سے کراچی بلکہ اندرون بلوچستان کی ٹریفک کے لیے استمال ہونے والے سنگل روڈ نواب ہوٹل تا دشت کولپور بائی پاس روڈ پر ٹریفک کی شدید دباو کے باعث گزشتہ پانچ گھنٹوں سے کنڈ میسوری کے پہاڑوں کے درمیان بوزر اور کنٹینرز کے پھنس جانے سے سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹے بڑے گاڈیاں اور ہزاروں کی تعداد میں مسافر پھنس گئے ہیں
اس وقت شمس آباد سے لے کر عمر ڈھور ایف سی چوکی تک گاڈیوں کی لمبی قطارلگ گئی ہیں، بدترین ٹریفک میں متعدد ایمبولینسز بھی پھنس گئے ہیں، مسافروں کو سخت تکلیف اور مشکلات کا سامنا ہے،
واضع رہے کہ مزکورہ پہاڑوں میں موبائل فون نیٹ ورک بھی کام نہیں کرتے ہیں، عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹرز نے ڈپٹی کمشنر مستونگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں