شاہینوں کی پرواز: 1965 سے 2025 تک فتح کی داستان”
ہر قوم کی تاریخ میں ایسے لمحے آتے ہیں جو محض فتوحات نہیں بلکہ ایمان، عزم اور قربانی کی علامت بن جاتے ہیں۔ پاکستان کی فضائیہ کی تاریخ ایسے ہی سنہری لمحات سے روشن ہے۔ یوم فضائیہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وطن کی محبت اور شہادت کا جذبہ سب سے بڑی طاقت ہے۔
ستمبر 1965ء میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی جارحیت کے سامنے نہ صرف فضائی برتری حاصل کی بلکہ دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کی سرحدیں ناقابلِ تسخیر ہیں۔ یہی جذبہ مئی 2025ء میں دوبارہ جلوہ گر ہوا، جب جدید ہتھیاروں سے لیس دشمن کے سات طیارے پلک جھپکتے میں تباہ کر دیے گئے اور پاکستان کا وقار بلند ہوا۔
یہ شاہین صرف فوجی طاقت نہیں بلکہ قوم کے لیے فخر اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ ان کے کارنامے ہمیں سکھاتے ہیں کہ اصل طاقت ایمان، قربانی اور اخلاص میں ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیری قوم کی طرف سے ان غیور شاہینوں کو سلام پیش ہے جو پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ سرخرو رکھے اور ہمارے جانبازوں کے بازو فتح و نصرت کے پرچم بلند کرتے رہیں۔
مشتاق احمد بٹ
سکریٹری اطلاعات، کل جماعتی حریت کانفرنس
Comments are closed.