گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس میں خاتون کا اہم بیان ریکارڈ

0

ذرائع کے مطابق خاتون نے بیان میں کہا کہ ملزم سعد عباسی سے واردات سے پانچ روز قبل واٹس ایپ پر رابطہ ہوا تھا، جہاں ملزم نے انہیں پک اینڈ ڈراپ کی پیشکش کی، ملزم انہیں دفتر لے جانے کے بجائے زبردستی ایف نائن پارک لے جانا چاہتا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ جب وہ موٹرسائیکل سے اتریں تو ملزم سعد عباسی نے ان پر تشدد شروع کر دیا، اسی دوران گروپ کیپٹن عاصم طارق موقع پر پہنچے اور ملزم سے تشدد کی وجہ دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق خاتون کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ملزم نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کو جواب دیا کہ “یہ ہمارا فیملی معاملہ ہے”، بعد ازاں جب گروپ کیپٹن عاصم طارق واپس مڑے تو ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.