عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

0 5

:وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، ناکام جلسے کے باعث پی ٹی آئی رہنما مایوسی کا شکا ہیں۔

صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے امیر مقام نے اسے تحریک انتشار کی ناکام جلسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مکمل طور پر مسترد کر دیاہے، پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک انتہا پسند گروپ ہے،انہوں نے کہا کہ جلسے کے دوران خالی پنڈال نے ثابت کیا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے برطانیہ میں، مگر دوسروں کے بچوں کو فسادات پر اکسا رہے ہیں،لوگ جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے 3.5 سال مرکز اور 11 سال خیبر پختونخوا میں ضائع کئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی ترقی سے نالاں ہے اور 9 مئی جیسے انتشار کو دہرانا چاہتی ہے، 9 مئی کے واقعات نے پی ٹی آئی کے منفی ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے، انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وقت ضائع کرنے کے بجائے صوبے پر توجہ دیں، پی ٹی آئی کے اپنے وزراء بھی کرپشن اور ناقص گورننس پر بول پڑے ہیں، یہ جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرتے ہیں، عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں جبکہ یہ صرف دوسروں پر الزامات لگانے پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے، 9 مئی کے حملے کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام ترقی اور استحکام چاہتے ہیں، انتشار نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.