بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟
محکمہ موسمیات کا کہناہے کے ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کہ اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہےجب کہ محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی پیش گوئی کر دی ہے۔تفصیلات کہ مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کہ علاوہ کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخواکہ بیشتر اضلاع میں موسم خشک جب کہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کے پنجاب کہ بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے مزید گلیات ، مری اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کہ مطابق صوبہ سندھ کہ بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے مزید اس دوران تیز ہوائیں چلنے کابھی امکان ہے جب کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہنے امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کشمیر میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی
دوسری جانب کراچی میں پارہ بڑھنے لگا، محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی پیش گوئی کر دی ہے۔شہر قائد میں آج سے گرمی کی شدت اور بڑھے گی،درجہ حرارت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (37) ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کہ دوران دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رات کو خنکی رہےگی،کم سے کم درجہ حرارت (18) سے (20) ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،
شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہلکی خنکی محسوس کی جارہی ہے۔موسم کاحال بتانے والوں کا کہناہے کہ موجودہ درجہ حرارت (17) ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شمال مشرق سمت سے نو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب (88) فیصد ہے،شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے۔