قذافی سٹیڈیم کی بروقت تعمیر نو پر چیئرمین پی سی بی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،سردار ایاز صادق

0 3

:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑی ہمارے ہیروز ہیں، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے ،ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے ، ہمیں امید ہے کہ ٹیم ٹرافی جیتے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی کامیاب تکمیل پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی ہمارے سر کا تاج اور ہماری شان ہیں ، ہمارے کھلاڑی پاکستان کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے سٹار ہیں،ہمیں اپنی ٹیم پر ناز ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ فائنل یہاں ہو اور پاکستان جیتے،انہوں نے کہا کہ ہارنے پر کھلاڑیوں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے،ہمیں پوری امید ہے کہ وہ اچھا پرفارم کریں گے۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.