محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام خضدار میں جشن جھالاوان سپورٹس فیسٹیول جاری
محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام خضدار میں جشن جھالاوان سپورٹس فیسٹیول جاری ہے، بروز جمعرات کرکٹ، فٹبال، فٹسال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس و دیگر مقابلے کھیلے گئے، جس میں قلات ڈویژن کے کھلاڑیوں سمیت اسکولوں اور کالجوں سے طلبہ و طالبات نے بھی حصہ لیا، میر غوث بخش فٹبال گرانڈ میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ اختتامی کی جانب گامزن ہے، ڈی ایف اے سوراب نے ڈی ایف اے آوران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی۔
قلات ڈویژن اور خضدار گرین کے مابین کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، جناح اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے، آج چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں ڈی سی اے خضدار نے ڈی سی اے آواران کو 70 رنز سے شکست دے دی ڈی سی اے خضدار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 283 رنز بنائے رضوان 87 رنز اور منیر احمد 47 کیساتھ نمایاں رہے مسلم نے 3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں ڈی سی اے آواران 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 113 رنز بناسکی عدنان 47 رنز اور زاہد 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے، فہیم رشید، ندیم یونس اور سراج مینگل نے بالترتیب 2 ,2 ,2 وکٹیں حاصل کیں جشن جھالاوان سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال، شوٹنگ بال، آرچری، اسکواش، فٹسال، گلیل، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، سنوکر، ٹیکوانڈو، ٹیپ بال و دیگر گیمز شامل ہے جبکہ دوسری جانب فیسٹیول میں نعت اور قرآت کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اسکولوں اور کالجوں سے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ہے جھالاوان سپورٹس فیسٹیول 8 فروری تک جاری رہے گا جبکہ اختتامی تقریب 9 فروری کو منعقد ہوگی۔