وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

0 5

:وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔ پرنس کریم آغا خان ایک وژنری لیڈر اور اتحاد کی علامت تھے۔ تعلیم، صحت اور عالمی امن کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پرنس کریم آغا خان کے میرے دادا سابق صدر رفیق تارڑ مرحوم کے ساتھ باہمی احترام اور انسانیت کی خدمت پر مبنی خاص رشتہ تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.