امریکی اقدامات سے کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے ، چین

0 4

:چین نے کہا ہے کہ یکطرفہ جارحانہ اقدامات کےمقابلہ میں اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کو یقینی بنائے گا۔ یہ بات چین کی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چیان نے جمعرات کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

شنہوا نے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا کے یکطرفہ طور پر اضافی محصولات کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو یکطرفہ اور اپنے تجارتی مفادات کے تحفظ کا ایک عام مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات سے کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام میں خلل پڑتا ہے اور عالمی تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین تجارتی تنازعات کو ہوا دینے کی پہل نہیں کرے گا اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر یکطرفہ اور تجارتی تحفظ پسندی کے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور بین الاقوامی تجارت کی منظم اور مستحکم ترقی کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.