کیون کرویٹز اور ٹم پٹز اے بی این ایمرو اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

0 5

:جرمنی کے نامور ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جرمن جوڑی اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔جرمنی کے نامور ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جرمن جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے ٹیلون گریکسپور اور ان کے ہم وطن جوڑی دار بوٹک وین ڈی زنڈشلپ پر مشتمل نیدرلینڈز کی جوڑی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

نیدرلینڈز کے مشہور شہر روٹرڈیم کے روٹرڈیم آہوئے میں اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے نیدرلینڈزمیں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ منگل کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جرمنی کے نامور ٹینس سٹار کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پٹز پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جرمن جوڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے ٹیلون گریکسپور اور ان کے ہم وطن جوڑی دار بوٹک وین ڈی زنڈشلپ پر مشتمل میزبان نیدرلینڈز کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 3-6 اور 6-7(5-7)سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.