رات گئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کا اجلاس.

17

رات گئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کا اجلاس.

اجلاس میں افسران کی کارکردگی اور جرائم کی بیخ کنی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد نے شہر کو محفوظ بنانے عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلیے متعدد ٹاسک سونپ دیے۔

اسلام آباد میں بغیر نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔

غیر قانونی اسلحہ اور اسلحے کی نمائش ہرگز برداشت نہیں ہو گی ۔ سید علی ناصر رضوی

ہر قسم کی ہوائی فائرنگ پر سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

“نشہ اب نہیں” تحریک پر از سر نو کارروائیاں مزید موثر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔

اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کی گرفتاری یقینی بنانے کےلئے فوری کارروائیاں کی جائیں ۔ آئی جی اسلام آباد

سیف سٹی میں قائم ہنچ لیب، اور سکائی سافٹ ویئر کی مدد سے جرائم پیشہ گروہوں کی شناخت کرکے گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔ سید علی ناصر رضوی

کسی بھی ایمرجنسی کال پر ایس ایچ او کا ریسپانس ٹائم نوٹ کیا جائے گا ۔ آئی جی اسلام آباد

ایس ایچ اوز کو نائٹ پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنانے کا ٹاسک سونپا گیا۔

تمام افسران عوامی مسائل کو حل کرنے کےلیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔ سید علی ناصر رضوی ۔

تمام افسران کمیونٹی پولیسنگ کے تحت درخواست گزاروں کی داد رسی کو یقینی بنائیں۔

پکار 15، آئی جی شکایات سیل 1715 اور خواتین ہیلپ لائن 1815 پرآنے والی شکایات کا میرٹ پر فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ۔ سید علی ناصر رضوی

تمام خدمت مراکز میں لوگوں کو پولیس سے متعلقہ مؤثر انداز میں سہولیات میسر کی جائیں۔

تمام تھانہ جات میں سپیشل انیشیٹوز پولیس اسٹیشن کے پروٹوکولز کو لاگو کیا گیا ہے۔

آپریشنز, پٹرولنگ اور کرائم ریکارڈ منیجمنٹ کےلیے جدید سافٹ ویئرز کا استعمال کیا جائے۔ سید علی ناصر رضوی

تھانہ کی سطح پر پٹرولنگ کو مؤثر بنایا جائے ۔ سید علی ناصر رضوی

ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی مشاورت سے ڈالفن کا پیٹرولنگ پلان تیار ہوگا۔

ڈولفن کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ آئی جی اسلام آباد خود لیں گے ۔

سپیشل برانچ کی رپورٹس پر مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ سید علی ناصر رضوی

ربیع الاول کے دوران میلاد کے پروگرامز کی فول پروف سیکیورٹی اور آرگنائزرز سے ملاقاتیں ضروری قرار دے دی گئیں۔

اسلام آباد پولیس میں خود احتسابی کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد

اچھے کام پر انعام جبکہ فرائض میں غفلت پر سزا ملے گی۔ سید علی ناصر رضوی

غیر تسلی بخش کارکردگی پر ایس ڈی پی او کوہسار، مارگلہ، رمنا، بارہ کہو کو شوکاز نوٹس جبکہ ایس ڈی پی او شہزاد ٹاون اور آئی نائن سے وضاحت طلب کرلی گئی ۔

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او آبپارہ، کوہسار، وویمن، رمنا،سبزی منڈی، نون، پھلگراں، بنی گالہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

اچھی کارکردگی پر ایس ڈی پی او گولڑہ کو تعریفی خط اور ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

ایس ایچ او سنبل کو 50 ہزار روپے اور سی سی ون سے نوازا گیا۔

عوامی آگاہی کے لیے ہر ہفتے ایس پی صاحبان پریس کانفرنس کریں گے ۔

تمام افسران خدمت خلق کے جذبے کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں ۔ سید علی ناصر رضوی

Comments are closed.