فلسطینی وفد کی وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات،

17

فلسطینی وفد کی وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات،

قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمان الہباش کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی،

فلسطینی وفد نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،

ملت فلسطین کی حمایت دین، نسل، عقیدہ اور ثقافت سے ماورا ایک انسانی و اخلاقی فریضہ ہے، سردار محمد یوسف

غزہ میں جاری مسلسل قتل عام، انسانیت و مقدسات کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں، سردار محمد یوسف

پاکستان ہر حال میں فلسطین کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وفاقی وزیر

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر غزہ کے مظلوموں کیلئے امدادی سامان بھجوایا جاریا ہے، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

غزہ میں مظالم پر مؤثر آواز اٹھانے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں، قاضی القضاۃ فلسطین

ماہ ستمبر میں کئی ممالک فلسطین کو آزاد و خود مختار ریاست تسلیم کریں گے، قاضی القضاۃ فلسطین

وہ وقت قریب ہے جب عالم اسلام کے لیڈر مسجد اقصیٰ میں اکٹھے ہو کر شکرانے کے نوافل ادا کریں گے، قاضی القضاۃ فلسطین

ملاقات میں علماء کرام کے تبادلے اور مکالمے کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا،

ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی بھی شامل تھے،

Comments are closed.